سورة النبأ - آیت 10
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور رات کو ہم نے پردہ بنایا (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے تمہاری نیند کو حرکت کے کٹ جانے کا سبب بنایا۔ (یعنی کام کاج چھوڑنا) تاکہ اطمینان و آرام حاصل کر لو، اور دن بھر کی تھکان، کسل اور ماندگی دور ہو جائے۔ جیسا کہ سورہ فرقان میں ہے: رات کو ہم نے لباس بنایا کہ اس کا اندھیرا اور سیاہی لوگوں پر چھا جاتی ہے۔ جیسا کہ سورہ شمس ۴ میں فرمایا ہے: ﴿وَ الَّيْلِ اِذَا يَغْشٰىهَا﴾ قسم ہے رات کی جب وہ ڈھانک لے۔ رات دن کی نسبت ٹھنڈی بھی ہوتی ہے اور تاریک بھی اور یہ دونوں باتیں نیند کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔