سورة النبأ - آیت 6
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا ؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
زمین کو گہوارہ بنایا: اللہ فرماتا ہے کہ دیکھو کیا ہم نے زمین کو لوگوں کے لیے فرش نہیں بنایا۔ وہ بچھی ہوئی ہے۔ ٹھہری ہوئی ہے۔ حرکت نہیں کرتی تمہاری فرمانبردار ہے۔ تم زمین پر چلتے پھرتے، اُٹھتے بیٹھتے ہو۔ سوتے اور سارے کام کاج کرتے ہو اور ہم نے ان سب کاموں کے لیے اس زمین کو ڈولتا ہوا نہیں رہنے دیا۔