سورة المرسلات - آیت 13

لِيَوْمِ الْفَصْلِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

فیصلے کے دن کے لئے۔ (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فیصلہ كے دن كے لیے: یہ تاخیر اس لیے كی جاتی رہی كہ جتنی مدت اللہ كے ہاں دارالامتحان كے لیے مقرر تھی وہ پوری ہو جائے اور تمام لوگوں كے امتحان كا نتیجہ بولنے كا وقت آجائے یعنی جس دن لوگوں كے درمیان فیصلہ كیا جائے گا كوئی جنت میں جائے گا اور كوئی دوزخ میں۔