سورة الإنسان - آیت 26
وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور رات کے وقت اس کے سامنے سجدے کر اور بہت رات تک اس کی تسبیح کیا کر۔ (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
’’ مِنَ اللیل‘‘ سے مراد شام اور عشاء كی نمازیں ہیں اور لیلا طویلا سے مراد تہجد كی نماز ہے جو آپ پر فرض تھی۔