سورة الإنسان - آیت 17
وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور انہیں وہاں وہ جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
زنجبیل (سونٹھ، خشك ادرك) كو كہتے ہیں یہ گرم ہوتی ہے اس كی آمیزش سے ایك خوشگوار تلخی پیدا ہوجاتی ہے۔ علاوہ ازیں عربوں كی یہ ایك مرغوب چیز ہے۔ چنانچہ ان كے قہوہ میں بھی زنجبیل شامل ہوتی ہے۔ مطلب یہ كہ جنت میں ایك وہ شراب ہوگی جس میں كافور كی آمیزش ہوگی اور دوسری گرم شراب ہو گی جس میں زنجبیل كی ملاوٹ ہوگی، یعنی جنت میں زنجبیل شراب كی بھی نہر ہوگی جسے سلسبیل كہتے ہیں۔