سورة الإنسان - آیت 12

وَجَزَاهُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور انہیں ان کے صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی دنیا میں ان لوگوں نے اللہ كی رضا كی خاطر بے شمار پابندیاں برداشت كی تھیں۔ اسلام كی راہ میں آنے والی مشكلات كو بھی خندہ پیشانی سے برداشت كرتے رہے تھے اس مستقل صبر كے عوض آج انھیں جنت بھی عطا كی جائے گی اور وہاں فاخرانہ ریشمی لباس بھی پہنائے جائیں گے اور وہ جنت میں پورے شاہانہ لباس كے ساتھ ٹھاٹھ سے تكیہ لگائے بیٹھا كریں گے۔