سورة الإنسان - آیت 4

إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقیناً ہم نے کافروں کے لئے زنجیریں اور طوق اور شعلوں والی آگ تیار کر رکھی ہے۔ (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

امتحان كا وقت ہر انسان كی موت تك ہے پھر جو لوگ امتحان میں فیل ہو جائیں ان كی اخروی زندگی انتہائی تلخ ہوگی۔ ان كے لیے زنجیریں، طوق اور شعلوں والی بھڑكتی تیز آگ تیار ہے۔ جیسا كہ سورئہ مومن (۷۱، ۷۲) میں فرمایا کہ: ﴿اِذِ الْاَغْلٰلُ فِيْ اَعْنَاقِهِمْ وَ السَّلٰسِلُ يُسْحَبُوْنَ۔ فِي الْحَمِيْمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُوْنَ﴾ ’’جب طوق ان كی گردنوں میں ہوں گے اور بیڑیاں ان كے پاؤں میں ہوں گی اور یہ حمیم میں گھسیٹے جائیں گے پھر جہنم میں جلائے جائیں گے۔