سورة النسآء - آیت 70

ذَٰلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ عَلِيمًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ فضل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور کافی ہے اللہ تعالیٰ جاننے والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ایسی فضیلت کس کو کتنی دینی ہے اس کا فیصلہ دنیا میں نہیں بلکہ آخرت میں ہوگا۔ اور اس کا علم اللہ کو ہی ہے۔ ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں روزِ محشر ان انعام یافتہ لوگوں کے ساتھ اٹھائے۔