سورة القيامة - آیت 14
بَلِ الْإِنسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بلکہ انسان خود اپنے اوپر حجت ہے (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی یہ تحریری اعمال نامہ گو انسان كے سامنے صرف اس لیے ركھا جائے گا كہ انصاف كے تقاضے پورے كیے جا سكیں، ورنہ حقیقت یہ ہے كہ ہر انسان کو اپنے اچھے بُرے كیے ہوئے اعمال كا پورا پتا ہوتا ہے۔ نیز اس كے اپنے ہاتھ، پاؤں زبان گواہی دیں گے۔