سورة المدثر - آیت 6
وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور احسان کرکے زیادہ لینے کی خواہش نہ کر (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نیكی كر دریا میں ڈال: یعنی عطیہ دے كر زیادتی كے خواہاں نہ رہو۔ یعنی جس عظیم مقصد كے لیے آپ كو تیار كیا جا رہا ہے اور جس طرح آپ كو پوری نوع انسانی كی ہدایت كی خدمت سپرد كی جانے والی ہے اس كے لیے ابتدا ہی میں آپ كو یہ ہدایت كی گئی ہے كہ كسی طرح كے فائدہ، لالچ، غرض اور معاوضہ كا طمع ركھے بغیر لوگوں سے دینی اور دنیوی بھلائیاں كرنا ہوں گی اور اس راہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو جتنے بھی مصائب پیش آئیں انھیں خندہ پیشانی سے اللہ كی رضا كی خاطر برداشت كرنا ہوگا اللہ تعالیٰ آپ كو ان باتوں كا سب سے زیادہ اجر عطا فرمائے گا۔