سورة المزمل - آیت 6
إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَأَقْوَمُ قِيلًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لئے انتہائی مناسب ہے اور بات کو بالکل درست کردینے والا ہے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اَقْوَمُ قِیْلًا: بات كو زیادہ درست بنانے والا۔ یعنی شب بیداری كا دوسرا فائدہ یہ ہے كہ اس وقت دل ودماغ تروتازہ ہوتے ہیں۔ شوروغل نہیں ہوتا لہٰذا اس وقت جو قرآن پڑھا جائے طبیعت پوری توجہ سے اس میں غور و فكر كرے گی گویا قرآن كے مطالب سمجھنے اور اس كی اثر پذیری كے لیے یہ وقت موزوں ہے۔