سورة الجن - آیت 24
حَتَّىٰ إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَأَقَلُّ عَدَدًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
(ان کی آنکھ نہ کھلے گی) یہاں تک کہ اسے دیکھ لیں جس کا ان کو وعدہ دیا جاتا ہے (١) پس عنقریب جان لیں گے کہ کس کا مددگار کمزور اور کس کی جماعت کم ہے (٢)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی یہ مشركین جن وانس آج تو یہ سمجھ رہے ہیں كہ ان مسلمانوں كی بھلا حیثیت ہی كیا ہے ہم ان پر ہجوم كر كے ہی انہیں مرعوب كر سكتے ہیں لیكن عنقریب ایك وقت آنے والا ہے جب قیامت كے دن ڈراؤنے عذابوں كو دیكھ لیں گے اس وقت ان پر كھل جائے گا كہ مومنوں كا مددگار كمزور ہے یا مشركوں كا؟ اور اہل توحید كی تعداد كم ہے یا غیر اللہ كے پجاریوں كی؟ مطلب یہ ہے كہ مشركین كا تو سرے سے كوئی مددگار ہی نہیں ہوگا اور اللہ كے ان گنت لشكروں كے مقابلے میں ان مشركین كی تعداد آٹے میں نمك كے برابر ہوگی۔