سورة الجن - آیت 7

وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور (انسانوں) نے بھی تم جنوں کی طرح گمان کرلیا تھا کہ اللہ کسی کو نہ بھیجے گا (یا کسی کو دوبارہ زندہ نہ کرے گا)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ ذو معنی فقرہ ہے، اس كا ایك مطلب تو وہی ہے جو ترجمہ میں مذكور ہے۔ اور دوسرا مطلب یہ ہے كہ اللہ كسی كو رسول بنا كر نہیں بھیجے گا۔ گویا جس طرح انسانوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو رسالت اور آخرت دونوں كے منكر ہیں اسی طرح جنوں میں بھی ایسے لوگ موجود تھے۔ جب جنوں نے قرآن سن كر معلوم كیا كہ ان كے یہ دونوں عقیدے غلط تھے تو ان عقائد سے دستبردار ہو كر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی رسالت پر ایمان لے آئے۔