سورة الجن - آیت 5
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن تَقُولَ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ ناممکن ہے کہ انسان اور جنات اللہ پر جھوٹی باتیں لگائیں (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جنوں اور انسانوں كی عظيم اكثریت اگر یہ باتیں كہتی ہیں كہ اللہ كی بیوی یا اولاد ہے یا فرشتے اس كی بیٹیاں ہیں یا اللہ نے اپنے پیاروں كو بھی كئی قسم كے اختیارات تفویض كر ركھے ہیں تو وہ جھوٹ كیسے ہو سكتا ہے۔ اس لیے ہم بھی ان كی تصدیق كرتے رہے اور اللہ كے بارے میں یہ عقیدے رکھتے رہے۔ حتیٰ كہ ہم نے قرآن سنا تو پھر ہم پر اس عقیدہ كا بطلان واضح ہوا۔