سورة نوح - آیت 25
مِّمَّا خَطِيئَاتِهِمْ أُغْرِقُوا فَأُدْخِلُوا نَارًا فَلَمْ يَجِدُوا لَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ أَنصَارًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ لوگ بہ سبب اپنے گناہوں کے ڈبو دیئے گئے اور جہنم میں پہنچا دیئے گئے اور اللہ کے سوا اپنا کوئی مددگار انہوں نہیں پایا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
كثرت گناہ تباہی كو دعوت دیتا ہے: یعنی یہ لوگ اپنے گناہوں كی کثرت كی وجہ سے ہلاك كر دئیے گئے۔ ان كی سركشی، ان كی ضد اور ہٹ دھرمی، ان كی مخالفت اور رسول کی دشمنی حد سے گزر گئی تو انھیں پانی میں ڈبو دیا گیا اور یہاں سے آگ كے گڑھے میں دھكیل دئیے گئے۔ اور ان كے معبودان كے كسی كام نہ آسكے۔