سورة نوح - آیت 11
يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
استغفار اور باران رحمت: حضرت نوح علیہ السلام فرماتے ہیں، اے میری قوم كے لوگو تم اگر استغفار كرو گے تو بارش كے ساتھ ہی ساتھ رزق كی بركت بھی تمہیں ملے گی، زمین وآسمان كی بركتوں سے مالا مال ہو جاؤ گے كھیتیاں خوب ہوں گی، جانوروں كے تھن دودھ سے پُر رہیں گے مال و اولاد میں ترقی ہوگی۔ قسم قسم کے پھلوں سے لدے پھدے باغات تمہیں نصیب ہوں گے۔ ہر طرف صاف اور بابركت پانی كی ریل پیل ہوگی۔ ہر طرف نہریں اور دریا جاری ہو جائیں گے اس طرح كی رغبتیں دلا كر پھر ذرا خوف زدہ بھی كرتے ہیں اور فرماتے ہیں كہ تم اللہ تعالیٰ كی عظمت كے قائل كیوں نہیں ہوتے؟ اس كے عذابوں سے بے باك كیوں ہوگئے ہو۔