سورة المعارج - آیت 22
إِلَّا الْمُصَلِّينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
مگر وہ نمازی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جن پر خاص فضل الٰہی ہو، جن كی صفتیں یہ ہیں كہ وہ پورے نمازی ہیں، وقتوں كی پابندی كے ساتھ واجبات نماز كو بجا لانے والے، اچھی طرح خشوع وخضوع اور اطمینان سے نمازیں ادا كرنے والے ہیں كوئی مشغولیت انہیں نماز سے نہیں روكتی، اور دنیا كا كوئی فائدہ انھیں نماز سے غافل نہیں كرتا۔