سورة الحاقة - آیت 51
وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر فرمایا یہ خبر بالكل سچ ہے یعنی قرآن كا اللہ كی طرف سے ہونا بالكل سچ ہے۔ اس میں شک کی قطعاً كوئی گنجائش نہیں یا قیامت كی بابت جو خبر دی جا رہی ہے وہ بالكل حق اور سچ ہے۔