سورة الحاقة - آیت 48
وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی یہ قرآن متقیوں كے لیے نصیحت ہے جیسا كہ قرآن كریم میں فرمایا گیا ہے كہ كہہ دو یہ قرآن ایمانداروں كے لیے ہدایت اور شفا ہے۔ اور بے ایمان تو اندھے بہرے ہیں اور ہمیں بخوبی معلوم ہے جو اس كی تكذیب كرتے ہیں یہ تكذیب ان لوگوں كے لیے باعث حیرت وافسوس ہوگی یا یہ كہ قرآن بجائے خود ان كے لیے حیرت كا باعث ہوگا۔ جب وہ اہل قرآن و اہل ایمان كو اجر ملتے ہوئے دیكھیں گے۔ سورئہ سبا (۵۴) میں ہے: ﴿بَيْنَهُمْ وَ بَيْنَ مَا يَشْتَهُوْنَ﴾ ’’ان میں اور ان كی خواہش میں حجاب ڈال دیا گیا ہے۔ ‘‘