سورة الحاقة - آیت 17
وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس کے کناروں پر فرشتے ہونگے اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہونگے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ كا عرش اٹھانے والے فرشتے: قیامت والے دن آٹھ فرشتے اللہ تعالیٰ كا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے پس یا تو مراد عرش عظیم كا اٹھانا ہے۔ یا اس عرش كا اٹھانا مراد ہے، جو قیامت كے دن اللہ تعالیٰ لوگوں كے فیصلوں كے لیے ہوگا۔ واللہ اعلم (ابن كثیر)