سورة القلم - آیت 46
أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا تو ان سے کوئی اجرت چاہتا ہے جس کے تاوان سے یہ دبے جاتے ہوں (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اے نبی! آپ انھیں اللہ عزوجل كی طرف بغیر اجرت اور بغیر مال طلبی كے اور بغیر بدلے كی چاہت كے بلا رہے ہیں، آپ كی غرض سوائے ثواب حاصل كرنے كے اور كوئی نہیں اس پر بھی یہ لوگ جہالت، كفر اور سركشی كی وجہ سے آپ كو جھٹلا رہے ہیں۔