سورة القلم - آیت 34

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مشركین مكہ كہتے تھے كہ اگر قیامت ہوئی تو وہاں بھی ہم مسلمانوں سے بہتر ہی ہوں گے۔ جیسے دنیا میں ہم مسلمانوں سے زیادہ آسودہ حال ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان كے جواب میں فرمایا، یہ كس طرح ممكن ہے كہ ہم مسلمانوں یعنی اپنے فرمانبرداروں كو اِن مجرموں یعنی نافرمانوں كی طرح كر دیں۔ مطلب یہ ہے كہ یہ كبھی نہیں ہو سكتا كہ اللہ تعالیٰ عدل وانصاف كے خلاف دونوں كو یكساں كر دے۔