سورة القلم - آیت 16

سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم بھی اس کی سونڈ (ناک) پر داغ دیں گے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

لمبوتری ناك: ممكن ہے اس كی ناك بڑی اور لمبوتری ہو، تاہم عمومی محاورہ یہ ہے كہ جو لوگ صاحب مال اور اولاد ہوں ان كی ناك بھی بڑی ہوتی ہے اور یہ لوگ اپنی ناك كی خاطر كئی ایسے جتن كرتے ہیں كہ ان كی ناك پر آنچ نہ آئے۔ ناك پر داغ لگائیں گے: یعنی اسے ہم اس قدر رسوا كریں گے كہ اس كی برائی كسی پر پوشیدہ نہ رہے۔ ہر ایك اسے جان پہچان لے۔ جیسے شاندار ناك والے كو بیك نگاہ ہزاروں میں لوگ پہچان لیتے ہیں۔ ایک قول یہ ہے كہ بدر والے دن اس كی ناك پر تلوار لگے گی ایک قول یہ ہے کہ قیامت والے دن جہنم كی مہر لگے گی یعنی منہ كا لا كر دیا جائے گا تو ناك سے مراد پورا چہرہ ہوا۔