سورة القلم - آیت 14

أَن كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس کی سرکشی صرف اس لئے ہے کہ وہ مال والا اور بیٹوں والا ہے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ان تمام تر قباحتوں كے باوجود كیا صرف اس لیے اس كی بات مان لی جائے كہ وہ خاصا مال دار اور صاحب اولاد ہے اور ہماری آیتوں كو جھٹلاتا ہے اور توہین كر كے كہتا پھرتا ہے كہ یہ تو پرانے افسانے ہیں۔