سورة الملك - آیت 25
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(کافر) پوچھتے ہیں کہ وہ وعدہ کب ظاہر ہوگا اگر تم سچے ہو (تو بتاؤ) ؟ (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
كافر جب بھی یہ بات پوچھتے، از راہ تمسخر اور مذاق ہی پوچھتے تھے، اس سوال سے ان كا اصل مقصد اللہ كی كتاب، اللہ كے رسول اور قیامت كی تكذیب ہوتی تھی۔