سورة الملك - آیت 20

أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ الرَّحْمَٰنِ ۚ إِنِ الْكَافِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

سوائے اللہ کے تمہارا وہ کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کرسکے(1) کافر تو سراسر دھو کے میں ہیں (2)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

كافر تو سراسر دھوكے میں ہیں: یعنی یہ بھی میرا لطف وكرم، اور رحمت ونعمت ہے۔ مخلوق كی حاجتیں ضرورتیں، ان كی اصلاح اور بہتری كا نگران اور كفیل میں ہی ہوں۔ سورئہ نحل: (۷۹) میں فرمایا: ﴿اَلَمْ يَرَوْا اِلَى الطَّيْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِيْ جَوِّ السَّمَآءِ﴾ كیا انھوں نے ان پرندوں كو نہیں دیكھا جو آسمان و زمین كے درمیان مسخر ہیں، جن كا تھامنے والا بجز ذات باری كے اور كوئی نہیں۔ یقینا اس میں ایمان داروں كے لیے بڑی بڑی نشانیاں ہیں۔