سورة الملك - آیت 13

وَأَسِرُّوا قَوْلَكُمْ أَوِ اجْهَرُوا بِهِ ۖ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تم اپنی باتوں کو چھپاؤ یا ظاہر کرو (١) وہ تو سینوں کی پوشیدگی کو بھی بخوبی جانتا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حدیث میں ہے كہ جن سات اشخاص كو باری تعالیٰ اپنے عرش كے سایہ میں اس دن جگہ دے گا جس دن اس كے سوا كوئی سایہ نہ ہوگا۔ ان میں ایك وہ ہے جسے كوئی مال وجمال والی عورت زنا كاری كی طرف بلائے اور وہ كہہ دے كہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں، اور اسے بھی جو اس طرح پوشیدگی سے صدقہ كرے كہ دائیں ہاتھ کے خرچ كرنے كی خبر بائیں ہاتھ كو بھی نہ لگے۔ (بخاری: ۶۶۰، مسلم: ۱۰۳۱)