سورة التحريم - آیت 5

عَسَىٰ رَبُّهُ إِن طَلَّقَكُنَّ أَن يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِّنكُنَّ مُسْلِمَاتٍ مُّؤْمِنَاتٍ قَانِتَاتٍ تَائِبَاتٍ عَابِدَاتٍ سَائِحَاتٍ ثَيِّبَاتٍ وَأَبْكَارًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اگر وہ (پیغمبر) تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد انہیں ان کا رب! تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عنایت فرمائے گا (١) جو اسلام والیاں توبہ کرنے والیاں، عبادت بجا لانے والیاں روزے رکھنے والیاں ہوں گی بیوہ اور کنواریاں۔ (٢)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ تنبیہ كے طور پر اللہ تعالیٰ ازواج مطہرات سے فرمایا جا رہا ہے كہ اپنے پیغمبر كو تم سے بہتر بیویاں عطا كر سكتا ہے۔ بعض بیوہ ہوں گی اور بعض كنواریاں اس لیے كہ جی خوش رہے، اس كا ہرگز مطلب نہیں كہ ازواج مطہرات میں مذكورہ صفات موجود نہ تھیں بلكہ یہ ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كی بیویوں میں یہ صفات بدرجہ اتم ہونا چاہئیں۔