سورة الممتحنة - آیت 9

إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَىٰ إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اللہ تعالیٰ تمہیں صرف ان لوگوں کی محبت سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائیاں لڑیں اور تمہیں دیس سے نکال دیا اور دیس سے نکال دینے والوں کی مدد کی جو لوگ ایسے کفار سے محبت کریں (١) وہ (قطعًا) ظالم ہیں (٢)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں كی دوستی سے منع فرماتا ہے جو پیغمبر اسلام، اہل اسلام اور اللہ كے دشمن ہیں، تم سے صرف تمہارے مذہب كی وجہ سے لڑے جھگڑے تمہیں شہروں سے نكالا تمہارے دشمنوں كی مدد كی۔ اور ایسے لوگوں سے دوستی دراصل اسلام اور اہل اسلام كی دشمنی كے مترادف ہے، لہٰذا اس قسم كے كافروں كو دوست بنانا یا ان سے راز ونیاز كی باتیں كہنا یا بتانا بڑے ظلم كی بات ہے۔