سورة الحشر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ الحشر۔ سورۃ نمبر ٥٩۔ تعداد آیات ٢٤)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تعارف: سیدنا عبداللہ بن عباس سے سورۂ حشر کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ بنو نضیر کے بارے میں نازل ہوئی۔ (بخاری: ۴۸۸۲، مسلم: ۳۰۳۱)