إِنَّمَا النَّجْوَىٰ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيْسَ بِضَارِّهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
(بری) سرگوشیاں ، پس شیطانی کام ہے جس سے ایمانداروں کو رنج پہنچے (١) گو اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر وہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور ایمان والوں کو چاہیے کہ اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ (٢)
یعنی ہر قسم كی سرگوشی جس سے مسلمانوں كو تكلیف پہنچے اور اس سے بدگمانی ہو یہ شیطان كی طرف سے ہے، شیطان یہ كام منافقوں سے اس لیے كرواتا ہے تاكہ مومنوں كو رنج وغم ہو۔ لیكن یہ سرگوشیاں اور شیطانی حركتیں، مومنوں كو كچھ نقصان نہیں پہنچا سكتیں الا یہ كہ اللہ كی مشیئت ہو۔ اس لیے تم اپنے دشمنوں كی ان اوچھی حركتوں سے پریشان نہ ہوا كرو۔ بلكہ اللہ پر بھروسہ ركھو اس لیے كہ تمام معاملات كا اختیار اسی كے ہاتھ میں ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے نہ كہ یہود ومنافقین جو تمہیں تباہ و برباد كرنا چاہتے ہیں۔