سورة الحديد - آیت 24

الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو (خود بھی) بخل کریں اور دوسروں کو بھی بخل کی تعلیم دیں، سنو! جو بھی منہ پھیرے (١) اللہ بے نیاز اور سزاوار حمد و ثنا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ لوگ خود بھی بخیل اور خلاف شرع کام کرنے والے ہیں اور دوسروں کو بھی یہی برا راستہ بتلاتے ہیں، جو شخص اللہ کے حکم کی بجا آوری سے ہٹ جائے وہ خدا کا کچھ نہیں بگاڑے گا۔ کیونکہ وہ تمام مخلوق سے بے نیاز ہے اور سزا وار حمدوثنا ہے۔ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: سورئہ ابراہیم میں ارشاد ہے کہ: ﴿اِنْ تَكْفُرُوْا اَنْتُمْ وَ مَنْ فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا فَاِنَّ اللّٰهَ لَغَنِيٌّ حَمِيْدٌ﴾ ’’اگر تم اور تمام روئے زمین کے انسان کافر ہو جائیں تو بھی خدا کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اللہ تمام مخلوق سے غنی اور مستحق حمد ہے۔‘‘