سورة الحديد - آیت 2
لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے وہی زندگی دیتا ہے اور موت بھی وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
چونکہ وہ ہر چیز کا خالق ہے لہٰذا ہر چیز پر پورا پورا تصرف اور اختیار بھی رکھتا ہے اور ہر چیز کو جس مقصد کے لیے اس نے بنایا ہے اس سے وہ کام لے رہا ہے، اس قدر بے پناہ اور ہمہ گیر قوت اور غلبہ والے نے جو چیز بھی بنائی اس میں کئی حکمتیں مضمر ہوتی ہے۔ موت اور زندگی: زندگی اور موت اسی کے قبضے میں ہے وہی فنا کرتا ہے وہی پیدا کرتا ہے، اور یہ طریقہ کار صرف حیوانات میں ہی نہیں، نباتات میں بھی ہر آن جاری وساری ہے۔