إِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللَّهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ مِن قَرِيبٍ فَأُولَٰئِكَ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا
اللہ تعالیٰ صرف انہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو بوجہ نادانی کوئی برائی کر گزریں پھر جلد اس سے باز آ جائیں اور توبہ کریں تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی توبہ قبول کرتا ہے اللہ تعالیٰ بڑے علم والا حکمت والا ہے۔ ْ
اللہ تعالیٰ نے توبہ قبول کرنے کے لیے دو باتوں کی قید لگادی۔ (۱)گناہ نادانی، جہالت یا نادانستہ طور پر سرزد ہوجائے۔ (۲) غلطی کا احساس کرے فوراً ہی اللہ کے حضور توبہ کرے۔ ندامت ہی توبہ ہے۔ رسول اللہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا ہے ضرور گناہ معاف کردے گا۔ نادانی سے گناہ ہو جانے پر جلدی سے توبہ کرلے یہی لوگ ہیں جن کی توبہ اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے۔ حضرت انس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سارے آدمی خطاکار ہیں اور بہترین خطا کار توبہ کرنے والے ہیں۔‘‘ (ابن ماجہ: ۴۲۵۱) توبہ کرنے والوں کے ساتھ بیٹھو کیونکہ وہ نرم دل ہیں، صحبت کا اثر ہوگا۔ توبہ کا احساس اُجاگر ہوگا۔ حضرت حسن بصری نے فرمایا ۔ ’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے ابن آدم گناہ کو ترک کردو یہ توبہ سے آسان ہے۔