سورة الواقعة - آیت 56

هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

قیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ مہمانی ہوگی: یہ بطور استہزاء فرمایا، ورنہ مہمانی تو وہ ہوتی ہے۔ جو مہمان کی عزت کے لیے تیار کی جاتی ہے یہ ایسے ہی ہے جیسے آل عمران میں فرمایا: ﴿فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ﴾ ان کو دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجئے۔