سورة الواقعة - آیت 9
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور بائیں ہاتھ والوں کا کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بائیں ہاتھ والے: یعنی بائیں ہاتھ بھی اور بدبخت بھی۔ یہ وہ لوگ ہیں جنھیں ان کا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں ملے گا، انھیں اللہ کی بائیں جانب کھڑا کیا جائے گا اور یہ بدبخت اہل دوزخ ہوں گے۔