سورة الواقعة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ تو بوڑھے ہو گئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے سورۂ ہود، واقعہ، مرسلات نبا اور سورۂ تکویر نے بوڑھا کر دیا ہے۔ (ترمذی: ۳۲۹۷)