سورة الرحمن - آیت 60

هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پہلے احسان سے مراد اہل جنت کے وہ نیک اعمال ہیں جو وہ دنیا میں سر انجام دیتے رہے اور دوسرے احسان سے مراد جنت کی وہ نعمتیں ہیں جن کا ذکر ہو رہا ہے۔ اس آیت کا ترجمہ سوالیہ شکل میں لکھا گیا ہے اس کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نہیں بدلہ احسان کا مگر احسان یعنی احسان کا بدلہ احسان ہی ہو سکتا ہے۔ پس تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔