سورة الرحمن - آیت 37

فَإِذَا انشَقَّتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہوجائے جیسے کہ سرخ چمڑہ (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آسمان پھٹ جائے گا: قیامت والے دن آسمان پھٹ جائے گا۔ سورئہ الحاقہ: (۶۱) سورہ فرقان (۵۲) سورئہ انشقاق: (۱) میں بھی آسمان كا پھٹ جانا ذکر ہوا ہے۔ جس طرح چاندی پگھلائی جاتی ہے، یہی حالت آسمان كی ہو جائے گی رنگ پر رنگ بدلے گا كیونكہ قیامت كی ہولناكی، اس كی شدت اور اس كی دہشت ہی ایسی ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ: لوگ قیامت كے دن اٹھائے جائیں گے اور آسمان ان پر ہلكی بارش كی طرح برستا ہوگا۔ (مسند احمد: ۳/ ۷۶۲) اس دن آسمان نار جہنم كی شدتِ حرارت سے پگھل كر سرخی مائل زیتون كی تلچھٹ جیسا ہو جائے گا۔ پس تم اپنے پروردگار كی كون كون سی قدرتوں كو جھٹلاؤ گے۔