سورة الرحمن - آیت 1

لرَّحْمَٰنُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

رحمٰن نے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی یہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی کا اور رحمت کا ہی نتیجہ ہے۔ کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن جیسی عظیم الشان اور بلند پایہ کتاب سکھا دی جو پوری نوعِ انسانی کی ہدایت کا ذریعہ ہے۔ اور اسی کی ہدایت پر عمل کرنے سے انسان کی دنیا بھی سنور سکتی ہے اور آخرت بھی۔ اور اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی آپ کو قرآن سکھایا ہے۔ جیسا کہ کفار مکہ کا قرآن کے متعلق ایک اعتراض یہ بھی تھا کہ اسے کوئی عجمی سکھاتا ہے پھر یہ شخص اسے اللہ کی طرف منسوب کر کے ہمیں سنا دیتا ہے۔