سورة القمر - آیت 33

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

قوم لوط نے بھی ڈرانے والوں کو جھٹلایا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قوم لوط پر عذاب: لوطیوں (قوم لوط) نے بھی اپنے رسولوں کا انکار کیا، اور ان کی مخالفت کر کے ایسا ایک مکروہ کام کیا جو ان سے پہلے کسی نے نہ کیا۔ اسی لیے ان کی ہلاکت بھی انوکھی صورت میں ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ان کی بستیوں کو اٹھا کر آسمان کے قریب پہنچا کر اوندھی مار دیں اور ان پر آسمان سے ان کےنام کے پتھر برسائے۔ مگر لوط کے ماننے والوں کو سحر کے وقت یعنی رات کی آخری گھڑی میں بچا لیا۔