سورة القمر - آیت 26
سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْأَشِرُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اب سب جان لیں گے کل کو کہ کون جھوٹا اور شیخی خور تھا ؟ (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کل سے مراد ان پر عذاب کا دن بھی ہو سکتا ہے۔ اور قیامت کا دن بھی اور بہت جلد بھی۔ یعنی یہ حقیقت جلد ہی واضح ہو جائے گی کہ اصل میں جھوٹا اور بڑیں مارنے والا کون تھا صالح علیہ السلام یا انھیں جھٹلانے والے؟