سورة آل عمران - آیت 197
مَتَاعٌ قَلِيلٌ ثُمَّ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۚ وَبِئْسَ الْمِهَادُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہ تو بہت ہی تھوڑا فائدہ ہے (١) اس کے بعد ان کا ٹھکانہ تو جہنم ہے اور وہ بری جگہ ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی یہ دنیا کے وسائل، آسائشیں اور سہولتیں بظاہر کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہوں، دراصل متاع قلیل ہی ہیں۔ کیونکہ بالآخر انھیں فنا ہونا ہے۔ اور ان کے فنا ہونے سے پہلے وہ خود فنا ہوجائیں گے۔ جو ان کے حصول کی کوششوں میں اللہ کو بھی فراموش کئے ہوئے ہیں۔ اور ہر قسم کے اخلاقی ضابطوں اور اللہ کی حدوں کو بھی پامال کرتے ہیں۔