سورة القمر - آیت 13

وَحَمَلْنَاهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلْوَاحٍ وَدُسُرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہم نے اسے تختوں اور کیلوں والی کشتی پر سوار کرلیا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کشتی نوح اور قوم کا تمسخر: طوفان سے پیشتر اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق نوح علیہ السلام نے لکڑی کے تختوں اور کیلوں کی مدد سے ایک بہت بڑی کشتی تیار کی تھی جسے دیکھ کر آپ کی قوم یوں مذاق اڑاتی تھی کہ ہم تو پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں تم اس جہاز کو چلاؤ گے کہاں؟ یہاں نہ تو نزدیک کوئی دریا ہے نہ سمندر ہے؟