سورة القمر - آیت 6

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلَىٰ شَيْءٍ نُّكُرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے والا ناگوار چیز کی طرف پکارے گا (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

 یعنی انھیں ان کے حال پر چھوڑ دیجیے۔ ان سے منہ پھیر لیجیے اور انہیں قیامت کے انتظار میں رہنے دیجیے۔ جب وہ حساب کتاب کے لیے بلائے جائیں گے تو یہ بات ان کے لیے بالکل انوکھی ہو گی جس کا انھیں خواب و خیال تک ہی نہ تھا کہ اس طرح انھیں زندہ کر کے حساب کتاب کے لیے پیش ہونا پڑے گا۔