سورة القمر - آیت 5
حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ ۖ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور کامل عقل کی بات ہے (١) لیکن ان ڈراؤنی باتوں نے بھی کچھ فائدہ نہ دیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دانائی کی باتیں: یعنی ان میں عبرت و نصیحت کے پہلو ہیں۔ کوئی ان سے نصیحت حاصل کر کے شرک ومعصیت سے بچنا چاہے تو بچ سکتا ہے۔