سورة النجم - آیت 56
هَٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خوف اور ڈر سے آگاہ کرنے والے ہیں آپ کی رسالت بھی ایسی ہی ہے جیسے پہلے رسولوں کی رسالت تھی جسے سورۂ احقاف (۹) میں فرمایا کہ: ﴿قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ﴾ ’’میں کوئی نیا رسول تو ہوں نہیں۔ یعنی میں کوئی نئی بات نہیں کہتا۔ تمہیں اپنے برے انجام سے بچ جانے کی طرف بلاتا ہوں۔ سابقہ انبیاء بھی اپنی قوموں کو یہی کچھ کہتے رہے ہیں۔