سورة النجم - آیت 31

وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاءُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالیٰ برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں واضح طور پر آخرت، اس کی اہمیت اور اس کی حکمت بیان کی گئی ہے۔ یعنی دنیا میں مشرک و موحد، نیک اور بد، متقی اور عالم کے اعمال کا نتیجہ اتنا واضح طور پر نہیں نکلا کرتا، جس سے انسان بھلائی کی راہ قبول کرنے پر مجبور ہو جائے۔ یہ دنیا صرف دارالعمل ہے۔ دارالجزا اُخروی زندگی ہے۔ وہاں برے اور بھلے، مشرک و موحد کا فرق اتنا واضح ہو جائے گا جس کو ہر شخص دیکھ بھی لے گا۔ اور عذاب و ثواب اس پر واقع بھی ہو گا۔