سورة النجم - آیت 11
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
دل نے جھوٹ نہیں کہا (پیغمبر نے) دیکھا (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جو کچھ آنکھ نے دیکھا وہ یہ تھا کہ اس نے جبرائیل کو اپنی اصل شکل میں دیکھا۔ دن کی روشنی میں دیکھا، عالم بیداری میں دیکھا، ان کے چھ سو پر ہیں۔ ایک پَر مشرق و مغرب کے درمیان فاصلے جتنا تھا۔ اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل سے جھٹلایا نہیں بلکہ اللہ کی اس عظیم قدرت کو تسلیم کیا۔