سورة الطور - آیت 15

أَفَسِحْرٌ هَٰذَا أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

(اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے؟ (١) یا تم دیکھتے نہیں (٢)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی دنیا میں جب تمہیں تمہارے برے انجام سے ڈرایا جاتا اور کہا جاتا تھا کہ تم مر کے زندہ کیے جاؤ گے پھر تمہاری باز پرس اور محاسبہ ہو گا تمہیں تمہارے برے اعمال کی سزا ملے گی تو تم کہہ دیتے تھے کہ یہ تو بس جادوگری ہے۔ اب بتاؤ کیا یہ جادو ہے یا حقیقت؟ تم نے دنیا میں یہ طے کر لیا تھا کہ جو کچھ بھی ہو ہم کبھی اس دعوت حق کو قبول نہیں کریں گے اور پھر اپنی اس ہٹ دھرمی پر ڈٹ گئے تھے۔ اسی طرح تمہارے عذاب میں کمی نہیں کی جائے گی تم چیخو چلاؤ یا صبر کر کے عذاب برداشت کرتے جاؤ اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ یہ اللہ کا ظلم نہیں صرف تمہارے اعمال کا بدلہ ہے۔